Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 19 لاکھ ٹوکن جارینوشکی میں ایف سی ناکہ پر مسلح افراد کی فائرنگہرنائی ، نامعلوم مسلح افراد کا 5 کوئلہ کانوں پر حملہمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادفیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 19 لاکھ ٹوکن جارینوشکی میں ایف سی ناکہ پر مسلح افراد کی فائرنگہرنائی ، نامعلوم مسلح افراد کا 5 کوئلہ کانوں پر حملہمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یاد

پاور سسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان کے پاور سیکٹر میں سنگل خریدار نظام سے مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزارتِ توانائی نے بجلی کی خرید و فروخت کے لیے ملکی تاریخ کی پہلی ویلنگ نیلامی کا عمل شروع کرتے ہوئے خواہشمند اداروں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے ریکوئسٹ فار پروپوزل جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا دوطرفہ مسابقتی نظام (CTBCM) کے تحت نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اس عمل کے ذریعے کاروباری ادارے اور صنعتی صارفین مسابقتی بنیادوں پر پاور پلانٹس سے براہِ راست بجلی خرید سکیں گے۔ آئندہ پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کا منصوبہ ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیلامی کے عمل کے آغاز پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی خریداری کے موجودہ مرکزی نظام سے عملی طور پر باہر نکل رہی ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں بجلی پیدا کرنے والے اور بڑے صارفین باہمی طور پر بجلی کی خرید و فروخت کرسکیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ابتدا میں ایک میگاواٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے بڑے صارفین اس نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ مستقبل میں بجلی کی باقاعدہ مارکیٹ تشکیل پانے کے بعد عام صارفین کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق بجلی خریدنے کا موقع مل سکے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق مسابقتی نظام سے صنعتی صارفین کو نسبتاً سستی بجلی کے حصول میں مدد مل سکتی ہے، جس سے پاکستانی صنعتوں کی عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے میں معاونت ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *