Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئیمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئی

خون کے لوتھڑے

خون کے لوتھڑے
تحریر خالد سرور کھوسہ
قدرت نے خون کے بنے لوتھڑے میں ایسی کیفیات رکھی ہے جن کو لفظوں میں بیاں کرنا صاحب قلم کے لئے مشکل ہوجاتا ہے کچھ رشتے ویسے ہی الفاظوں کے محتاج نہیں ہوتے بلکہ الفاظ ہی ان کی تخلیق ہوتی ہیں محبت کو اگر الفاظوں میں پرکھا جائے تو وہ محبت نہیں رہتی بلکہ چھوٹی موٹی تعریف رہ جاتی ہیں محبت کی ایک اعلی مثال جب حضرت آدم علیہ السلام کی ایک غلطی نے ان کے لئے تقریباً رب کی طرف سے دوزخ کی نوید سنا دی گئی تھی تب عرش پہ چمکتے دمکتے ستارے میں چھپی محمد مصطفیٰ خاتم النبیین کی وجودگی کی قسم نے حضرت آدم علیہ السلام کو اس راہ سے نجات بخشی پھر دنیا میں ایک احساس نے جنم لیا اسی احساس نے رشتوں کو طول بخشی اماں ہوا اور آدم علیہ السلام کی محبت کی وجہ سے تخلیق دنیا بنی پھر ایک الفاظ ماں نے محبت کی وہ خوشبو بکھیری جو رشتوں میں تمیز .اخلاق, بردباری. میانہ روی .ادب و احترام اور مامتا جیسے الفاظوں نے بھی خود کو بے وجود سا سمجھا مطلب یہ الفاظ ماں کی محبت کے سامنے محض الفاظ نہیں محبت کی اعلیٰ مثال ہے, باپ کی محبت تپتی دھوپ, کڑوے گھونٹ, ذہینی و جسمانی آزمائشوں میں خود کو اولاد کے سامنے مستحکم و مضبوط تصور کروانا ہی اصل محبت کی دلیل ہے باپ جو اولاد کے لیے چٹان سے بھی مضبوط باپ جو ہر موسم میں ہر حالات میں اولاد کے لیے عظیم سرمایہ یقیناً ایک باپ کی محبت کی وجہ سے ہی ہم جیسے گنہگاروں کو اشرف المخلوقات کے القاب سے نوازا گیا یہ محبت تو الفاظوں کی محتاج تو نا بنی ایک اور محبت جو اخلاص کی اعلی مثال ہے جو اگر ساتھ ہوتو دنیا کی کوئی تکالیف بڑی بڑی پریشانیاں کچھ بگاڑ نہیں سکتی اس محبت کا نام ہے بھائی ایک خونی احساس اس رشتے میں پایا جاتا ہے بھائی اگر مخلص ہو تو دنیا کی سب قوتیں آپ کے سامنے ڈھیر کی مانند ہیں افسوس آج کی نفسا نفسی دنیا میں رشتوں کی پامالی کی جاتی ہیں بہن کا رشتہ تو ایثار و قربانی کا نام ہے بہن اپنی تمام تر خواہشات اپنے بھائی اپنے والد اور ماں کی خوشی کے لئے قربان کرتی ہیں اس لفظ میں ایک مٹھاس ہیں جو زندگی کے تمام تر مشکلات کو حل کردیتی ہیں یہ رشتہ اعتماد اور اتحاد کا بھی ہوتا ہیں بہن سب رشتوں کو باخوبی نبھانا جانتی ہیں انسان چند مفادات کی خاطر اناپرستی, خودظرفی کا شکار ہوجاتا ہیں دنیا کی توتو میں میں کا اثر ایک انسان سے اس کی محبت چھین لیتی ہیں رشتوں کے تقدس کو سمجھیں اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں سب کچھ فانی ہونا ہے سواے اس ذات کے جس نے جینے کے طریقے سکھائے محبت کرنا سکھایا خود کو خود میں جوڑنا سکھایا یہ ہیں اصل محبت, خوش رہیں آباد رہیں

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *