Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

ڈیجیٹل تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی نوراللہ

ڈیجیٹل تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی نوراللہ
​آج کا دور مصنوعی ذہانت (AI) کا ہے، دنیا سے ہم آہنگی ناگزیر ہے: حمید اللہ میرزئی
​قلعہ سیف اللہ (کلیم اللہ خان کاکڑ):
گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) اور یونیسف (UNICEF) کے اشتراک سے قائم کردہ جدید کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں بلوچستان اسمبلی کے معزز ممبر مولوی نوراللہ صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی مولوی نوراللہ صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل تعلیم وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ایسی سہولیات کی فراہمی سے طلبا کو یکساں ترقی کے مواقع ملیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمید اللہ میرزئی نے کہاکہ آج کا دور مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے، لہٰذا گلوبلائزیشن کے اس تقاضے کے تحت دنیا کے ساتھ فکری و عملی ہم آہنگی پیدا کرنا اور نونہالانِ وطن کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
​تقریب کے دوران اس اہم تعلیمی وژن کو عملی جامہ پہنانے میں حمیداللہ میرزئی (ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر ESP/UNICEF، ضلع قلعہ سیف اللہ) کی مخلصانہ اور شبانہ روز کاوشوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی ان تھک محنت سے یہ فلاحی پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچا۔
​مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ میں اس جدید لیب کا قیام ضلع کے طلبا کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اُمید ظاہر کی گئی کہ یہ سہولت مقامی بچوں میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
​تقریب کے اختتام پر ESP اور UNICEF کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، جن کا یہ اقدام دراصل “تعلیم، ٹیکنالوجی اور بہتر مستقبل” کی جانب ایک نہایت مستحکم اور روشن قدم ہے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *