Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تک

ایران سے ڈیل ہو یا نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو، جاری جنگ میں امریکا کامیاب ہوگا۔

ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے اور خطے میں مزید امریکی فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکا یا تو ایک اچھا معاہدہ کرے گا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے رات کے وقت جہاز گزارتا ہے کیونکہ ایران کو اس کا علم نہیں ہوتا، جبکہ ایرانی ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں مہنگائی 300 فیصد ہے اور ملکی معیشت انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کے خیال میں تہران ابھی اس کے لیے تیار نہیں۔ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں نے ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت ختم کردی ہے، جبکہ حملہ نہ کیا جاتا تو ایران جوہری بم بنانے میں کامیاب ہوسکتا تھا۔

امریکی صدر کے مطابق ایران اس وقت کمزور پوزیشن میں ہے اور امریکا آبنائے ہرمز پر مضبوط کنٹرول رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے ایک روز قبل بھی امید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اختتامی مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *