Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلمحبوب خان خوندی انتقال کرگئے، جمعیت علمائے اسلام کا اظہار تعزیتبلوچستان میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقارچر روڈ پلازہ منصوبے کی تمام قانونی دستاویزات پیش کی جائیں، ذیشان لاشاریافغان مہاجرین کی واپسی میں اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنائی جائے،کمشنر کوئٹہسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلمحبوب خان خوندی انتقال کرگئے، جمعیت علمائے اسلام کا اظہار تعزیتبلوچستان میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقارچر روڈ پلازہ منصوبے کی تمام قانونی دستاویزات پیش کی جائیں، ذیشان لاشاریافغان مہاجرین کی واپسی میں اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنائی جائے،کمشنر کوئٹہ

قمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ


محترمہ قمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہکلاس رومز، اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) لورالائی محترمہ قمر سلطانہ نے لورالائی کے مختلف گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ کیا اور اسکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔محترمہ قمر سلطانہ نے رودلین اخونزادہ، غاڑہ نالی، مڑہ تنگی، مہوال، عربسین، خدا رحم زئی، الجمیت محلہ، مرزا خان اور رشید ناصر گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف کلاس رومز کا جائزہ لیا، طالبات سے مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات کیے اور ان سے سبق سنا۔ انہوں نے طالبات کی تعلیمی استعداد، حاضری اور کلاس روم میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔محترمہ قمر سلطانہ نے اساتذہ کے حاضری رجسٹر، تدریسی معیار، صفائی ستھرائی، کلاس روم کے ماحول اور اسکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) لورالائی محترمہ قمر سلطانہ نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ایک تعلیم یافتہ بچی مستقبل میں نہ صرف اپنے خاندان کو تعلیم کی طرف راغب کرتی ہے بلکہ پورے معاشرے میں علم اور شعور کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی طالبہ مستقبل میں ڈاکٹر، پروفیسر، ٹیچر، پائلٹ، انجینئر، افسر اور مختلف شعبوں میں ماہر بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکتی ہے۔ اس لیے بچیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے فیمیل اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں اور اپنی تدریسی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ طالبات کی اخلاقی، ذہنی اور سماجی تربیت میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔محترمہ قمر سلطانہ نے مزید کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی تقدیر بدلنے کا مؤثر ذریعہ ہے اور معیاری تعلیم کے لیے ضروری ہے کہ اسکولوں میں باقاعدگی، نظم و ضبط، بہترین تدریسی ماحول اور اساتذہ کی مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طالبات کی انفرادی تعلیمی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جائے، کمزور طالبات کے لیے اضافی رہنمائی فراہم کی جائے اور جدید تدریسی طریقوں کو اپناتے ہوئے بچیوں کی تخلیقی صلاحیتوں، خود اعتمادی اور علمی استعداد کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم ان اقدامات کی کامیابی کے لیے اساتذہ کا عملی کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اپنے اسکولوں کو ایسا مثالی تعلیمی ماحول فراہم کریں جہاں طالبات شوق، اعتماد اور دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں۔دورے کے دوران بعض اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیوں اور کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ جہاں مزید بہتری کی ضرورت محسوس ہوئی وہاں متعلقہ اسٹاف کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور تعلیمی معیار مزید بلند کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔محترمہ قمر سلطانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گرلز اسکولوں میں تعلیمی معیار، اساتذہ کی حاضری اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ بچیوں کو بہتر اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ لورالائی کی ہر بچی تعلیم حاصل کرے اور مستقبل میں اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *