Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

یونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف لورالائی کے باہمی تعاون سے یونیورسٹی میں منعقد کیا جانے والا مینٹرنگ پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ اور متعلقہ شرکاء کو پیشہ ورانہ رہنمائی، تجربات کے تبادلے، تعلیمی معیار میں بہتری اور اعلیٰ تعلیم کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے معاونت فراہم کرنا تھا۔
پروگرام کے اختتامی مرحلے کے موقع پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی آف لورالائی کے اعزازی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عادل زمان کاسی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران انہوں نے مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور پروگرام میں ان کی شرکت، محنت، دلچسپی اور فعال کردار کو سراہا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عادل زمان کاسی نے کہا کہ مینٹرنگ پروگرامز اعلیٰ تعلیمی اداروں میں علمی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تجربہ کار اساتذہ اور ماہرین کی رہنمائی سے شرکاء کو اپنے تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ امور کو بہتر انداز میں سمجھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز میں باہمی سیکھنے، تجربات کے تبادلے اور جدید تعلیمی طریقۂ کار کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اعزازی پرو وائس چانسلر نے مینٹرز اور مینٹیز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی میں ان کی مسلسل دلچسپی اور فعال شرکت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والے علمی اور عملی تجربات کو اپنے تدریسی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ امور میں بروئے کار لائیں تاکہ اس کے مثبت اثرات کو مزید وسیع کیا جا سکے۔
انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن، یونیورسٹی آف لورالائی کی انتظامیہ، مینٹرز، مینٹیز اور پروگرام سے وابستہ تمام افراد کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کے تربیتی اور رہنمائی پروگرامز کا تسلسل تعلیمی معیار کی بہتری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے مینٹرز اور مینٹیز نے پروگرام کے انعقاد کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ مینٹرنگ کے دوران انہیں رہنمائی، تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ ترقی کے حوالے سے اہم معلومات اور عملی آگاہی حاصل ہوئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی مینٹرنگ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ کی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تربیتی، تحقیقی اور رہنمائی پر مبنی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *