Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

اسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہ

اسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہ
ہفتے میں تین دن چھٹی سے عوام بالخصوص مزدور طبقہ شدید متاثر ہوگا۔صوبائی صدر عوام پاکستان
مہنگائی اور معاشی مشکلات میں گھری عوام پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بجائے ریلیف دیا جائے۔بیان
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے اسمارٹ لاگ ڈاؤن اور نقل و حمل محدود کرنے کی تجاویز پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں کاروباری و معاشی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی تجاویز عوامی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گی۔اسمارٹ لاگ ڈاؤن اور نقل و حمل پر پابندیوں کی کسی بھی تجویز کو ملک کو مفلوج کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں تین دن کاروبار اور معمولات زندگی محدود رکھنے کی تجویز سے سب سے زیادہ متاثر عام شہری، دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ ہوگا، جو روزانہ محنت کرکے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے۔ مزدور اگر ایک دن کام نہیں کرے گا تو اس کے گھر کا چولہا متاثر ہوگا، جبکہ ہفتے میں تین دن کام کے مواقع محدود ہونے سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔ سید امان شاہ نے کہا کہ حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانے سے گریز کرنا چاہیے جن سے روزگار، کاروبار، صنعت، تجارت اور نقل و حمل کا پہیہ سست پڑ جائے۔ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو سہولت دی جائے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے جائیں اور عام آدمی کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پٹرول، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے پہلے ہی عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔ حکومت اگر واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے غیر ضروری اخراجات کم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ عوام کی نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے راستے اختیار کیے جائیں۔صوبائی صدر عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیصلے عوامی مفاد، زمینی حقائق اور معاشی اثرات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہئیں۔ ایسے اقدامات جن سے غریب، مزدور، ٹرانسپورٹر، دکاندار اور چھوٹے کاروباری طبقے کا روزگار متاثر ہو، ان پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *