Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکت

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے بھی پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے ممکنہ احتجاج اور بڑے اجتماعات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، ریڈ زون اور ہائی سیکیورٹی زون کے اطراف بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ ڈی چوک کے اطراف بھی کنٹینرز موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کا انتظام کیا جارہا ہے اور مزید کنٹینرز کی دستیابی کے لیے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعدد کنٹینرز لاہور سے اسلام آباد منگوائے گئے ہیں، جبکہ ایک کنٹینر کی لاہور سے اسلام آباد منتقلی کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے ادا کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مظاہرین کی آمدورفت محدود کرنے کے لیے اہم داخلی راستوں اور شاہراہوں پر کنٹینرز رکھے جاسکتے ہیں۔ روات، 26 نمبر چونگی، فیض آباد، ترنول، مارگلہ ایونیو اور ڈی چوک سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *