Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی (میاں محمدعامربشیرآرائیں) ضلع لورالائی میں ضلعی انٹیلی جنس رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، حساس تنصیبات کے تحفظ، مشتبہ و نگرانی کے حامل افراد کی مانیٹرنگ اور مختلف اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ انتظامی، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور ضلع میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں موجود حساس تنصیبات، اہم سرکاری عمارات اور دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے موجودہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔ اس موقع پر سیکیورٹی اداروں کے درمیان بروقت معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ قانون و ضابطے کے مطابق ایسے افراد کی نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ان سے متعلق دستیاب معلومات کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے۔ اس سلسلے میں مختلف اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں ضلع کے مختلف علاقوں میں بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی گئی کہ ضلع بھر میں سروے کا عمل مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے اور جہاں غیر قانونی کاشت کی نشاندہی ہو وہاں قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ اقدامات کریں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ حکومتی پالیسی اور نافذ العمل قوانین کے مطابق ضروری کارروائی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے، متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے اور اس عمل میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مکمل رابطہ اور تعاون برقرار رکھا جائے۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں پولیس و سیکیورٹی گشت کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ مختلف علاقوں میں گشت اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے۔ اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مربوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، بروقت معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے دائرہ کار میں امن و امان سے متعلق امور کی مؤثر نگرانی کریں اور کسی بھی اہم پیش رفت یا ممکنہ خطرے سے متعلق معلومات فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع لورالائی میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، حساس مقامات کی سیکیورٹی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی و امن و امان سے متعلق اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *