Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

میختر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع سے میختر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد اور عمائدین نے ملاقات کی، جس کے دوران میختر اور گردونواح میں عوام کو درپیش مختلف مسائل، بنیادی سہولیات کی صورتحال، انتظامی امور اور علاقے کی مجموعی ضروریات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد کی جانب سے بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی مشکلات کے فوری ازالے، ترقیاتی امور، سڑکوں کی صورتحال، پانی، صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات سے متعلق مسائل اور تجاویز پیش کی گئیں۔ مقامی افراد نے اس بات پر زور دیا کہ میختر چونکہ ضلع لورالائی کا ایک اہم علاقہ ہے، اس لیے یہاں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے مقامی افراد کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسائل اور تجاویز کو توجہ اور تحمل سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور سرکاری اداروں کی خدمات کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ میختر کے عوام کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور جن معاملات کا تعلق ضلعی انتظامیہ کے دائرۂ اختیار میں ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عوامی شکایات کو نظرانداز کرنے کے بجائے ان پر بروقت کارروائی کی جائے اور متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی ضلع کے تمام علاقوں اور بالخصوص دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مقامی سطح پر درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔
کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے مزید کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر انتظامی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا مشکل ہے، اس لیے مقامی عمائدین اور شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور علاقے میں امن، صفائی، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی امور سے متعلق مسائل کی نشاندہی انتظامیہ تک پہنچائیں تاکہ ان کے حل کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔
اس موقع پر میختر کے مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ان کے مسائل سننے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مقامی عمائدین نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ کی توجہ اور عملی اقدامات کے نتیجے میں میختر کے عوام کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی اور علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔
ملاقات کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ میختر سمیت ضلع لورالائی کے تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی بہتری، انتظامی امور میں شفافیت اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *