Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، عالم لون


لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) دنیا بھر کی طرح بلوچستان خصوصاً ضلع لورالائی میں بھی عالمی یومِ خواندگی منایا گیا۔ اس دن کا بنیادی مقصد تعلیم اور خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، معاشرے میں علم و شعور کو فروغ دینا اور ہر فرد کو تعلیم کے بنیادی حق کی فراہمی کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم لون نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم، شعور اور آگاہی کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضمانت ہیں۔ وہ معاشرے جو تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہیں، وہ نہ صرف معاشی اور سماجی ترقی کی منازل طے کرتے ہیں بلکہ اپنے شہریوں کو بااختیار، باشعور اور ذمہ دار بھی بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں خواندگی کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی، سماجی کارکنوں، علمائے کرام اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور انہیں اسکولوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔عالم لون نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ بلوچستان، بالخصوص لورالائی کے ہر بچے تک قلم اور کتاب پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ کوئی بچہ غربت، عدم سہولیات یا کسی بھی دوسری وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علم کی شمع روشن کرکے جہالت، لاعلمی اور فرسودہ سوچ کے اندھیروں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک تعلیم یافتہ فرد صرف اپنی زندگی کو بہتر نہیں بناتا بلکہ پورے خاندان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تعلیم یافتہ والدین اپنے بچوں کی بہتر تربیت کرتے ہیں، صحت، صفائی، روزگار اور معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے زیادہ شعور رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک مضبوط اور بااختیار خاندان وجود میں آتا ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ “ایک پڑھا لکھا فرد، ایک بااختیار خاندان” اور “ایک خواندہ بلوچستان، ایک خوشحال اور شاندار پاکستان” محض نعرے نہیں بلکہ ہمارے اجتماعی مستقبل کا واضح تصور ہیں۔ اگر ہم بلوچستان کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو صوبے میں ترقی، امن، خوشحالی اور خودمختاری کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواندگی صرف پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کو اپنے حقوق و فرائض سے آگاہ کرنے، درست فیصلے کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ ایک باشعور شہری اپنے معاشرے کی بہتری میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرتا ہے اور ملک کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے۔عالم لون نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں، خصوصاً بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں اسکول بھیجنے کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔ انہوں نے اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کو صرف نصابی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے ان میں اخلاقی تربیت، شعور، برداشت، ذمہ داری اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کا راستہ تعلیم سے ہو کر گزرتا ہے۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو قلم، کتاب اور علم سے جوڑنا ہوگا تاکہ وہ مستقبل میں صوبے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکے۔عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم لون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں خواندگی کے فروغ اور عوام میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے اجتماعی سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچائیں گے، ہر بچے کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ کریں گے۔
“پڑھے گا بلوچستان، بڑھے گا بلوچستان!”

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *