Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

ایم کیو ایم اور لیگی وفاقی وزرا عوامی نمائندے نہیں، فارم 47 کی پیداوار ہیں، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے بعض وفاقی وزرا عوامی نمائندے نہیں بلکہ فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا، جہاں ایم کیو ایم کی رکن قراۃ العین نے تمام ہائی ویز پر اسٹریٹ لائٹس لگانے کی قرارداد پیش کی۔ اس پر شرجیل میمن نے کہا کہ ہائی ویز وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہیں، اس لیے ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔

شرجیل میمن نے اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، احسن اقبال، خواجہ آصف اور مصطفیٰ کمال کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو حاصل اختیارات کے باعث سندھ نے صحت، تعلیم، توانائی اور دیگر شعبوں میں پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر سے 3 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے، جو نیشنل گرڈ میں شامل ہوکر پورے ملک کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ ان کے مطابق جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی سمیت دیگر اداروں سے ملک بھر کے شہری استفادہ کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ اگر وفاقی وزرا کو اٹھارہویں ترمیم یا صوبوں کے اختیارات پر اعتراض ہے تو وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا مؤقف پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہوکر آئیں، پھر قوم کے فیصلوں پر بات کریں۔

اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر اویس قادر شاہ نے سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کمیٹی میں پاور کمپنیوں کے سربراہان کو طلب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *