Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

حب:نمائندہ خصوصی

کمشنر لسبیلہ ڈویژن دائر عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے ضلع حب کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف سرکاری و ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے منصوبوں کی پیش رفت، معیارِ تعمیر، تکمیل کی مدت اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس حب کا دورہ کیا، جہاں متعلقہ افسران کی جانب سے جاری و مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں، مختص فنڈز، کام کی پیش رفت اور مختلف شعبوں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے حاجی محمد گوٹھ ساکران واقع اسکولوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی حاضری، طلباء و طالبات کی تعداد، عمارتوں کی حالت، پینے کے پانی، بجلی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔
کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈز سے جاری منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری اسکولوں اور دیگر عوامی اداروں میں موجود بنیادی سہولیات کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے اور فیلڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *