Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

صارفین پر بجلی گرنے کو تیار؛ 36 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر پاور ریگولیٹر نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین سے مجموعی طور پر 36 ارب 54 کروڑ روپے اضافی وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جولائی میں مہنگے ایندھن سے بجلی کی پیداوار کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ ابتدائی طور پر جی ایس ٹی سمیت اضافی بوجھ کا تخمینہ 41 ارب روپے لگایا گیا تھا، تاہم ریگولیٹری جائزے کے بعد یہ رقم 36.54 ارب روپے مقرر ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جس کی فی یونٹ لاگت 47 روپے 37 پیسے رہی۔ فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی اور اس کی فی یونٹ لاگت 50 روپے 7 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب مجموعی بجلی پیداوار میں پانی کا حصہ 39.81 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.91 فیصد، درآمدی کوئلے کا 14.38 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع کا 10.10 فیصد رہا۔ نیوکلیئر ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 3 روپے 2 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اگر پاور ریگولیٹر نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرلی تو مجوزہ اضافہ ستمبر کے بجلی بلوں میں منتقل ہوگا، جس سے پہلے ہی مہنگے بجلی بلوں اور مہنگائی سے متاثرہ صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *