Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قراروزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قرار

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ کی حد بڑھا دی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ کی حد بڑھا دی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم مجموعی تنخواہ 37 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار 700 روپے ماہانہ کر دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

نظرثانی شدہ حد سے کم مجموعی تنخواہ لینے والے ملازمین کو 40 ہزار 700 روپے کی حد تک پہنچانے کے لیے فرق کی رقم خصوصی الاؤنس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین، دفاعی بجٹ سے تنخواہ لینے والے سویلین ملازمین، بشمول کنٹی جنٹ بنیادوں پر کام کرنے والے عملے، اور سول عہدوں پر بنیادی پے اسکیلز کے تحت مقررہ شرائط و ضوابط پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا۔

نئے انتظام کے تحت جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ 40 ہزار 700 روپے سے کم ہے، انہیں یکم جولائی 2026 سے مزید احکامات تک فرق کی رقم خصوصی الاؤنس کے طور پر دی جائے گی۔

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ خصوصی الاؤنس انکم ٹیکس کے تابع ہوگا۔ یہ چھٹی کے دوران بھی قابلِ ادائیگی رہے گا اور ریٹائرمنٹ کی تیاری کے لیے لی جانے والی مکمل رخصت، یعنی ایل پی آر کے دوران بھی ملے گا، تاہم غیر معمولی رخصت کے دوران یہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خصوصی الاؤنس کو پینشن یا گریجویٹی کے حساب کے لیے قابلِ پینشن مراعات کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا اور نہ ہی مکان کے کرائے کی وصولی کے حساب میں اسے شامل کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بیرون ملک تعیناتی یا ڈیپوٹیشن کے دوران ملازمین خصوصی الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے۔

تاہم بیرون ملک تعیناتی یا ڈیپوٹیشن مکمل ہونے کے بعد پاکستان واپس آنے والے ملازمین کو اسی شرح اور رقم میں الاؤنس دیا جائے گا جو انہیں بیرون ملک تعیناتی نہ ہونے کی صورت میں ملنا تھا۔

مزید پڑھیں: والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بڑی کٹوتی کا انتباہ

حکومت نے اضافی مالی بوجھ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں پر ڈال دیا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 27-2026 میں کم از کم تنخواہ میں اضافے اور خصوصی الاؤنس کی وجہ سے ہونے والے اضافی اخراجات متعلقہ اداروں کو اپنے موجودہ بجٹ مختصات کے اندر سے پورے کرنا ہوں گے۔

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اس مقصد کے لیے کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

یوں اس فیصلے کے نتیجے میں متاثرہ وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم مجموعی تنخواہ 40 ہزار 700 روپے مقرر ہو گئی ہے، تاہم اس اضافے کو پینشن کے لیے قابلِ شمار بنیادی مراعات میں شامل کرنے کے بجائے خصوصی الاؤنس کی صورت میں ادا کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *