Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قراروزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قرار

ربیع الاول امتِ مسلمہ کیلئے عظیم اور بابرکت مہینہ ہے،میر نعیم خان عمرانی

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی خصوصی ہدایات پر بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی گنداخہ عملے نے صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں،میونسپل کمیٹی کے سینٹری اسٹاف اور دیگر عملہ شہر میں بارہ ربیع الاول کے جلوس کے مقررہ روٹس، اہم شاہراہوں اور گزرگاہوں کی صفائی میں مصروف ہے، جبکہ جلوس کے راستوں سے کچرے، مٹی اور دیگر آلائشوں کو مشینری کے زریعے ہٹایا جا رہا ہے تاکہ جلوس کے شرکاء کو صاف ستھرا اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے،چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور گنداخہ سٹی کو صاف، شفاف اور خوبصورت رکھنا میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بارہ ربیع الاول مسلمانوں کے لیے انتہائی عقیدت و احترام کا دن ہے، اس مقدس موقع پر جلوس کے روٹس کی صفائی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی گنداخہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ بارہ ربیع الاول کے جلوس کے دوران بھی صفائی کے عملے کو متحرک رکھا جائے گا تاکہ جلوس کے راستوں پر صفائی کا معیار برقرار رہے اور شہریوں و جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس سمیت شہر کے اہم مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے عملے سے تعاون کریں، کچرا سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ صاف ستھرا گنداخہ نہ صرف شہریوں کی صحت بلکہ شہر کی خوبصورتی اور مثبت تشخص کی علامت ہے، جس کے لیے میونسپل کمیٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *