Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شیر زمان خلجیصفدر خان باغی کا گلبرگ سب ڈویژن ایس ڈی او آصف تنگی سے ملاقاتڈائریکٹر ایف آئی اے ثاقب سلطان کا رحمن فری ڈائیلسز سنٹر کا دورہکندھ کوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 24 سالہ نوجوان قتلمنگی ڈیم حملے کی تحقیقات، آئی جی بلوچستان کمیشن میں پیشنصیرآباد: سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے ٹینڈر جاریوزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شیر زمان خلجیصفدر خان باغی کا گلبرگ سب ڈویژن ایس ڈی او آصف تنگی سے ملاقاتڈائریکٹر ایف آئی اے ثاقب سلطان کا رحمن فری ڈائیلسز سنٹر کا دورہکندھ کوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 24 سالہ نوجوان قتلمنگی ڈیم حملے کی تحقیقات، آئی جی بلوچستان کمیشن میں پیشنصیرآباد: سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے ٹینڈر جاریوزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہ

میر مرتضیٰ خان جمالی کی قوم کو 12 ربیع الاولؐ کی مبارکباد

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستا محمد میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاولؐ پوری امتِ مسلمہ کے لیے عظیم بابرکت اور تاریخی دن ہےکیونکہ اسی مبارک دن نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی آپ ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت، امن اور فلاح کا پیغام ہے۔میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ قیامت تک پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ ﷺ نے محبت اخوت مساوات رواداری عدل و انصاف صبر و برداشت اور امن کا درس دیا اور کمزور و محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کی تعلیم دی۔ آج امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل انتشار اور مشکلات کا حقیقی حل بھی تعلیماتِ نبوی ﷺ پر خلوصِ دل سے عمل کرنے میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ منانے کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم محض جشن اور تقریبات تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنی عملی زندگیوں کو اسوۂ حسنہ ﷺ کے مطابق ڈھالنے کا عہد کریں۔ ہمیں نفرت تعصب فرقہ واریت اور باہمی اختلافات کا خاتمہ کرکے محبت بھائی چارے، رواداری اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا تاکہ معاشرے میں امن و استحکام کی فضا مضبوط ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے رنگ نسل زبان اور قبیلے کے امتیاز سے بالاتر ہوکر انسانوں کے حقوق کے احترام مساوات اور خدمتِ انسانیت کا درس دیا۔ ہمیں سیرتِ طیبہ کی ان سنہری تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بناتے ہوئے معاشرے میں امن، برداشت رواداری، بھائی چارے اور احترامِ انسانیت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی معاشرے میں حقیقی امن، بھائی چارہ اور اخوت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ ہمیں سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی میں اپنے باہمی اختلافات ختم کرکے اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *