Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کا فیصلہ ، مجوزہ مسودہ سامنے آگیاسونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہخود اعتمادیبلوچستان میں لرزہ خیز واقعہ، 15 سالہ بیوی شوہر کے ہاتھوں قتلحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںسندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کا فیصلہ ، مجوزہ مسودہ سامنے آگیاسونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہخود اعتمادیبلوچستان میں لرزہ خیز واقعہ، 15 سالہ بیوی شوہر کے ہاتھوں قتلحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں

بیرونِ ملک مقیم پنشنرز کو غیر ملکی کرنسی میں ادائیگیوں کا انکشاف

بیرونِ ملک مقیم پنشنرز کو غیر ملکی کرنسی میں ادائیگیوں کا انکشاف

بیرونِ ملک مقیم پنشنرز کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن کی ادائیگی کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے 19اگست کو ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال پر تحریری جواب پیش کیا جس کے مطابق مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے 33 پنشنرز بیرونِ ملک مقیم ہیں، بیرونِ ملک مقیم پنشنرز کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پنشنرز کی تقرری 2 جنوری 1959 سے پہلے ہوئی تھی، پنشنرز کی پنشن دیگر ملازمین کی طرح اے جی پی آر کی جانب سے پاکستانی روپے میں کی جاتی ہے، پاکستانی مشنز کے توسط سے چیف اکاؤنٹ آفیسر بینک میں غیر ملکی کرنسی منتقل کرتے ہیں۔

پنشنرز کی پنشن کو ڈالر پروٹیکشن حاصل نہیں ہے، روپے کی قدر میں کمی سے زرِ مبادلہ کا نقصان حکومت نہیں بلکہ پنشنر خود برداشت کرتا ہے،33پنشنرز مختلف وزارتوں، محکموں اور دفاتر سے تعلق رکھتے ہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ روپے میں پنشن لینے والے بیرونِ ملک مقیم پنشنرز کی معلومات اے جی پی آر کے پاس نہیں ،بیرونِ ملک منتقلی سے متعلق اے جی پی آر کو اطلاع دینا پنشنرز پر قانونی طور پر لازم نہیں۔

بیرونِ ملک مقیم پنشنرز صرف پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی شرط پوری کرتے ہیں، اے جی پی آر کے پاس پنشنرز کی رہائش گاہ معلوم اور تصدیق کرنے کا طریقہ موجود نہیں ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق 2021سے اب تک 33 پنشنرز کو 34 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 614 روپے کی غیر ملکی کرنسی ادا کی گئی، واشنگٹن 11، نیویارک 10 اور اٹاوا میں 4 پنشنرز کو ادائیگی کی جا رہی ہے، اسی طرح ہوسٹن، ویانا، ٹورنٹو، لندن، وینکور، کینبرا اور اسٹاک ہوم میں پنشنر کو ادائیگی کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *