Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد


کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کی جانب سے صوبے میں مالی بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

نیب بلوچستان کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایات پر ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کھلی کچہری منعقد کی جاتی ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان سے براہِ راست ملاقات کرکے ان کی شکایات سنتے ہیں۔

اس ماہ کھلی کچہری 27 اگست 2026 بروز جمعرات صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک نیب بلوچستان کے دفتر واقع شاہراہ گلستان، کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوگی۔

نیب حکام نے شکایت کنندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریری شکایت کے ساتھ درج ذیل معلومات لازمی فراہم کریں:

نام بمعہ ولدیت
قومی شناختی کارڈ کی کاپی
مکمل پتہ
دستخط یا نشانِ انگوٹھا
موبائل نمبر، گھر کا رابطہ نمبر یا ای میل

نیب بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب گمنام یا فرضی شکایات پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جو نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہوں۔

حکام کے مطابق کسی بھی شکایت پر کارروائی سے قبل شکایت کنندہ سے اسٹامپ پیپر پر بیانِ حلفی بھی لیا جائے گا۔

عوام شکایات درج کرانے کیلئے نیب بلوچستان دفتر، شاہراہ گلستان کوئٹہ کینٹ، بذریعہ ای میل balochistan@nab.gov.pk یا نیب شکایات دفتر واقع ڈی سی آفس، انسکمب روڈ کوئٹہ میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کیلئے نیب بلوچستان کے فون نمبرز 081-9203614 اور 081-9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *