Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

اوستہ محمد میں فور ڈسٹرکٹ مرحوم عامر دیناری عارف فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، افتتاحی میچ میں شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت

اوستہ محمد میں فور ڈسٹرکٹ مرحوم عامر دیناری عارف فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، افتتاحی میچ میں شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت

گنداخہ:( نامہ نگار ) اوستہ محمد میں شاندار فٹبال میلے کا انعقاد کیا گیا، جہاں گورنمنٹ ہائی سکول فٹبال گراؤنڈ میں فور ڈسٹرکٹ مرحوم عامر دیناری عارف فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع کی بہترین فٹبال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جس کے باعث کھیلوں کے شائقین میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہےکھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں اتحاد، محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد علاقے کے نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا، صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہےٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ ایلیون سٹار گھڑی خیرو اور مرحوم عامر فٹبال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری شان ثاقب ابڑو مہمانِ خصوصی جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما افضل خان محسود اعزازی مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر صدر ڈی ایف اے اوستہ محمد حاجی محمد یوسف گولو، چیف آرگنائزر جمیل احمد دایو، نائب چیف آرگنائزر محمد اقبال دیناری سمیت فٹبال سے وابستہ شخصیات، کھلاڑیوں اور شائقین نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین اور ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایسے کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ علاقے میں امن، محبت، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا بھی مضبوط ہوتی ہے۔منتظمین نے کہا کہ مرحوم عامر دیناری عارف کے نام سے منسوب اس شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد نوجوانوں کے لیے صحت مند تفریح اور کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، جبکہ مستقبل میں بھی اوستہ محمد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *