Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

عوامی خدمت کو سیاست کا محور بنا کر حلقے میں ترقیاتی عمل تیز کر دیا ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالی

عوامی خدمت کو سیاست کا محور بنا کر حلقے میں ترقیاتی عمل تیز کر دیا ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: سردار زادہ فیصل خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود، پائیدار ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے، جبکہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ مختلف نئے منصوبوں پر بھی عملی پیش رفت جاری ہے، جن کی تکمیل سے عوام کو براہِ راست سہولیات میسر آئیں گی۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ عوامی خدمت محض دعویٰ نہیں بلکہ ہماری عملی ترجیح ہے۔

 

حلقہ انتخاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ دیہی و شہری علاقوں میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور دیگر اجتماعی نوعیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ کئی منصوبوں نے تکمیل کی جانب پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا، معیارِ زندگی بلند کرنا اور علاقے میں معاشی و سماجی ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف آمدورفت کی سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش متعدد مشکلات سے بھی نجات ملے گی۔سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعمیراتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوامی وسائل کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں، جو بہت جلد مکمل ہوکر عوام کے لیے فعال ہوجائیں گے۔ ان منصوبوں سے علاقے میں بنیادی سہولیات کے معیار میں بہتری آئے گی اور عوام کو دیرینہ مسائل کے حل میں نمایاں ریلیف ملے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی خدمت، ان کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔ حلقے کے عوام نے جو اعتماد دیا ہے، اسے ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت کے ذریعے مزید مضبوط کیا جائے گا۔ علاقے کے تمام طبقات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اجتماعی ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں ضرورت کے مطابق مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے عوام کو بہتر اور باوقار زندگی کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *