Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ کا وژن ہے، محمد خان لہڑی

عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ کا وژن ہے، محمد خان لہڑی

اوستہ محمد (یو این اے)صوبائی مشیر برائے ایکسائز و ایم پی اے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ کا ویژن ہے، عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ عوام نے جو اعتماد ہم پر کیا ہے، اسے ہر صورت میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ حلقہ انتخاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بنیادی مسائل کا خاتمہ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے ایکسائز ایم پی اے حاجی محمد خان لہڑی نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 

صوبے کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عوامی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ سرکاری وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں اور ان کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں۔صوبائی مشیر برائے ایکسائز نے کہا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ محکمہ صوبائی محصولات کے حصول اور حکومتی آمدن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹیکس اور دیگر واجبات کی وصولی کے نظام کو مزید مثر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے افسران اور اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔ عوام کو سرکاری دفاتر میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ عوامی شکایات کے ازالے اور شفاف نظام کے قیام کے لیے مثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

 

ہماری سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مفادات کو ترجیح دے کر ہی بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور باشعور ہیں، انہیں بنیادی سہولیات اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط رابطے سے ہی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے، مقامی صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں، حکومت جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *