Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کی پانچ بڑی ایئر لائنز شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور ورلڈ فلائیٹ انفارمیشن ڈیٹا کے اعدادوشمار کے مطابق ایئر انڈیا، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، اکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ متاثرہ ایئر لائنز میں شامل ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے، جبکہ ہفتہ وار تقریباً 800 بھارتی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ دہلی کا اندرا گاندھی ایئرپورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ہفتہ وار 640 پروازیں متاثر ہیں۔ دہلی سے امریکا، برطانیہ، جرمنی، ترکی اور قازقستان جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو متبادل طویل فضائی روٹس استعمال کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے پروازوں کا سفر 1 سے 3 گھنٹے تک طویل ہوگیا ہے۔ بھارتی ایئر لائنز کو ری فیولنگ، لینڈنگ، ٹیک آف اور پارکنگ چارجز کی مد میں اضافی اخراجات کے ساتھ طویل فضائی روٹس کے باعث اضافی عملے اور آپریشنل اخراجات کا بھی سامنا ہے۔ جنوبیایشیائی تارکینِ وطن کی کمیونٹیز دریافت کرنا

بھارتی ایئر لائنز کے لیے ایران اور خلیجی فضائی راستے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایران، امریکا کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے بھارتی ایئر لائنز کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ بھارتی ایئر لائنز کو رواں سال مزید 600 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

بھارت کی ریٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے نے بھارتی ایئر لائنز کے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ مسلسل فضائی پابندیوں سے بھارتی ایئر لائنز کے فضائی آپریشنز کی بقاء خطرے میں پڑ گئی ہے، جبکہ طویل روٹس اور اضافی اخراجات کے باعث بھارتی ایئر لائنز شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پاکستانی ایئر لائنز نسبتاً کم متاثر ہوئی ہیں، بھارتی فضائی حدود سے گزرنے والی پاکستانی صرف چند پروازیں متبادل روٹس پر منتقل ہوئی ہیں۔ جنوبیایشیائی تارکینِ وطن کی کمیونٹیز دریافت کرنا

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بھارتی ایئر لائنز پر فضائی پابندی ستمبر 2026 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی ایئر لائنز کے ساتھ ملٹری اور کارگو طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بھارتی طیاروں پر پابندی برقرار رکھنے کا نوٹم جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *