Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

مخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا حافظ رشید احمد حقانی، شیخ ماندہ یونٹ کے امیر مولانا محمد صادق، جنرل سیکرٹری سید حاجی امان اللہ آغا اور دیگر رہنماؤں نے کلی مسلم آباد، شیخ ماندہ میں گیس پریشر کی بہتری کے لیے نئی پائپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت جمعیت علماء اسلام کا نصب العین اور دینی و سیاسی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور کارکن ذاتی مفادات، خوف، لالچ اور نمود و نمائش سے بالاتر ہو کر محض رضائے الٰہی کے حصول اور ضرورت مندوں کی داد رسی کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہیں۔ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اور اسی جذبے کے تحت جماعتی ذمہ داران عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے دیرینہ مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ جمعیت علماء اسلام دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ مخالف قوتوں کا جھوٹا پروپیگنڈا اور بہتان تراشی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ہم اخلاص، استقامت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمِ سرما کا آغاز ہو چکا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکومت اور متعلقہ گیس انتظامیہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ سرد موسم میں شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *