Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

روہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

روہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) روہڑی کے علاقے اڇیون قبون، پانچ نلکوں کے قریب واقع بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں نے مبینہ حملوں، تشدد، دھمکیوں اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف روہڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اعلیٰ پولیس حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے احتجاج میں شریک شاہ حسین شاہ، علی حیدر شاہ، شاہ مراد شاہ، شہناز شاہ اور فوزیہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے تقریباً سات سال قبل غلام حیدر بھٹو اور احسان بھٹو سے پلاٹ خریدے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹوں کی خریداری کے وقت انہیں نکاسیٔ آب کے مناسب نظام، پارک، مسجد اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال یہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث علاقے کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین نے مزید الزام لگایا کہ جب انہوں نے اپنے حقوق اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی تو انہیں مبینہ طور پر حملوں، تشدد اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، جس سے متاثرہ خاندانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اپنے جائز مسائل اجاگر کرنے اور بنیادی سہولیات کا مطالبہ کرنے پر خوف و ہراس کا سامنا نہیں ہونا چاہیے احتجاج کرنے والے رہائشیوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سمیت متعلقہ پولیس حکام سے اپیل کی کہ مبینہ واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائے مظاہرین نے متعلقہ انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ بسم اللہ کالونی میں نکاسیٔ آب، پارک، مسجد اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ اہلِ علاقہ کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے حکام سے انصاف کی فراہمی اور اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *