Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

آئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونین

آئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونین
سنگداس چوکی پر بھی بھتہ خوری کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔صوبائی ترجمان
تیل بردار چھوٹی گاڑیوں سے مبینہ بھتہ وصولی غریب محنت کشوں کا معاشی استحصال ہے۔
کوئٹہ: آل بلوچستان بے روزگار یونین کے صوبائی ترجمان نے آئی جی ایف سی ساؤتھ کی جانب سے تیل بردار چھوٹی گاڑیوں سے مبینہ بھتہ وصولی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع قلات کی سنگداس پولیس چوکی سمیت دیگر مقامات پر مبینہ غیر قانونی وصولیوں کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ محنت کش طبقے کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کے باعث بڑی تعداد میں نوجوان تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے حالات میں اگر ان محنت کشوں کو مختلف مقامات پر مبینہ بھتہ وصولی کا سامنا کرنا پڑے تو ان کی پہلے سے مشکلات کا شکار معاشی زندگی مزید اجیرن ہو جاتی ہے اور ان کے لیے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قلات کی سنگداس پولیس چوکی پر مبینہ بھتہ وصولی کے حوالے سے ماضی میں بھی متعلقہ حکام کو شکایات پہنچائی جا چکی ہیں، تاہم اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے محض اعلانات کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ کی جانب سے کارروائی کا اعلان ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے متاثرہ محنت کشوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ ان کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے گا۔ صوبائی ترجمان نے آئی جی ایف سی ساؤتھ اور متعلقہ ضلعی حکام سے مطالبہ کیا کہ سنگداس پولیس چوکی سمیت دیگر مقامات پر تیل بردار چھوٹی گاڑیوں سے مبینہ غیر قانونی وصولیوں کی شکایات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر کوئی اہلکار یا دیگر عناصر ملوث پائے جائیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی یکساں عمل داری، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور محنت کشوں کو بلاجواز مالی دباؤ سے محفوظ رکھنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ بے روزگاری کے اس دور میں پہلے ہی مشکلات کا شکار نوجوانوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالنا ان کے معاشی استحصال کے مترادف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی جی ایف سی ساؤتھ کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سنگداس پولیس چوکی پر مبینہ بھتہ وصولی کے مسئلے کا مستقل تدارک کیا جائے گا، تاکہ غریب محنت کش عزت و وقار کے ساتھ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں اور متعلقہ اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *