Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

تمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

تمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ
عوام بجلی، گیس اور آٹے کے بحران سے دوچار ہیں۔ یہ شہر اب رہائش کے قابل نہیں سمجھا جاتا۔ صوبائی صدر سید امان شاہ
سردی کے باوجود گیس کی عدم فراہمی اور بدترین لوڈشیڈنگ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔عوام پاکستان پارٹی بلوچستان
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ اس وقت بنیادی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، جہاں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، سردی کے باوجود گیس کی عدم دستیابی، آٹے کے شدید بحران اور امن و امان کی مخدوش صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھریلو صارفین کھانا پکانے اور سردی سے بچاؤ کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے گھریلو اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، جبکہ آٹے کے بحران نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن کوئٹہ کے شہری ان سہولیات کے حصول کے لیے بھی پریشان ہیں۔ سید امان شاہ نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے۔شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔شہر میں بڑھتے ہوئے مسائل نے عوام کو ذہنی اذیت اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے، جبکہ عوامی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہے۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ذمہ دار ادارے کب عملی اقدامات کریں گے۔ محض دعوؤں اور اعلانات سے عوامی مشکلات ختم نہیں ہوں گی، بلکہ اس کے لیے سنجیدہ حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *