Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47 ویں سالگرہ کی تقریب

پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47 ویں سالگرہ کی تقریب
کوئٹہ میں پروقار تقریب کا انعقاد، مریدین کی بڑی تعداد میں شرکت، عقیدت کا اظہار
کوئٹہ: پیر آف لواری شریف حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایگریکلچر آفیسر عبدالحئی جمالی کی میزبانی میں کوئٹہ کے مرحوم درویش کریم بخش جمالی ہاؤس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں جماعت لواری شریف کے مریدین، عقیدت مندوں اور مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کر کے پیر صاحب سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالحمید جمالی، استاد انیس احمد جمالی، بی این آر کے ایکسین فخرالدین جمالی، ایگریکلچر آفیسر صوبہ خان جمالی، صدر تحصیل پریس کلب گنداخہ صدر بلوچستان میڈیا فورم ضلع اوستہ محمد میجر جمالی، ناجی لطف جمالی، شہزاد جمالی، کامران عابد جمالی، علی دوست جمالی، عدنان جمالی، کیف جمالی اور سعید احمد جمالی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پیر آف لواری شریف حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کے ساتھ اپنی والہانہ وابستگی اور قلبی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی و روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی صحت و سلامتی، خوشیوں، برکتوں اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب محبت، احترام اور روحانی عقیدت کی خوشگوار فضا میں اختتام پذیر ہوئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *