Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

بلوچستان بھر میں سابق لیویز اہلکاروں کے تبادلوں پر تشویش، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

بلوچستان بھر میں سابق لیویز اہلکاروں کے تبادلوں پر تشویش، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے پولیس میں ضم ہونے والے سابق لیویز اہلکاروں نے دور دراز اضلاع میں تبادلوں کے احکامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملازمین کے لیے مشکلات میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔*
سابق لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تقریباً 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ میں گھریلو اخراجات پورے کرنا پہلے ہی دشوار ہے، جبکہ دور دراز اضلاع میں تبادلے کی صورت میں اضافی سفری، رہائش اور دیگر اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔*
انہوں نے کہا کہ کئی ملازمین اپنے آبائی اضلاع میں اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور اچانک دور دراز علاقوں میں تعیناتی سے نہ صرف انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہوگا بلکہ گھریلو مسائل بھی بڑھیں گے۔*
سابق لیویز اہلکاروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے مسائل اور موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلوں کے احکامات پر نظرثانی کی جائے اور ممکنہ حد تک اہلکاروں کو اپنے آبائی یا قریبی اضلاع میں تعینات کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *