Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا حکم، اسپتال کو سب جیل قرار دیا جاسکتا ہے، جیل ذرائع

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ تاحال جیل انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا، تاہم حکم نامہ ملنے کے بعد تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منتقلی کی صورت میں متعلقہ اسپتال کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے، جس کا اختیار انتظامیہ کے پاس ہے۔ اسپتال کو سب جیل قرار دیے جانے کی صورت میں اڈیالہ جیل کا عملہ بھی عمران خان کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، خانساماں اور دیگر اہلکار شامل ہوں گے، جبکہ عمران خان اسپتال میں قیام کے دوران بھی جیل حکام کی نگرانی میں رہیں گے۔

جیل ذرائع کے مطابق اسپتال کی اندرونی سیکیورٹی جیل پولیس جبکہ بیرونی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے ذمہ ہوگی۔ عمران خان پر جیل مینوئل کے مطابق قواعد و ضوابط لاگو رہیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *