Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومینٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نام نہاد آپریشن سندور پر بنائی گئی بھارتی ڈاکومینٹری کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت معرکہ حق میں شکست کی حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈاکومینٹری میں تاریخ کو اپنی مرضی کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جذباتی و فلمی انداز کے ذریعے حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی فلم میں پیش کیا گیا بیانیہ تضادات سے بھرپور ہے، جبکہ جنگی حقائق، آپریشنل ریکارڈ اور واقعات کو محض منظر کشی سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی مصنوعی بیانیے کی ضرورت نہیں، جنگی ریکارڈ، سفارتی رابطے اور حقائق خود صورتحال واضح کرتے ہیں۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنگ بندی دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان اتفاق رائے سے ہوئی، جسے یکطرفہ کامیابی قرار دینا درست نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی آئندہ فوجی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کے لیے بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *