Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئےپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپے کا اضافہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت کے قرضوں میں ابتدائی 28 ماہ کے دوران 18 ہزار 832 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون 2026 تک وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 16 ہزار 766 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 2 ہزار 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں اوسطاً روزانہ 22 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا، جو جون 2026 تک بڑھ کر 83 ہزار 642 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ فروری 2024 میں 42 ہزار 675 ارب روپے تھا، جو جون 2026 میں بڑھ کر 59 ہزار 441 ارب روپے ہوگیا۔

اسی طرح بیرونی قرضہ فروری 2024 میں 22 ہزار 134 ارب روپے سے بڑھ کر جون 2026 تک 24 ہزار 201 ارب روپے ہوگیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *