Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئےپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج، نئے صوبوں کے قیام پر بحث کا امکان


اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہوں گے، جن میں اہم قانون سازی، مکہ امن معاہدے پر متفقہ قرارداد اور نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے اجلاس طویل وقفے کے بعد طلب کیے گئے ہیں۔ سینیٹ اجلاس کے لیے 69 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس میں 10 قوانین منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

سینیٹ ایجنڈے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2026، اینٹی ریپ تحقیقات و مقدمہ ترمیمی بل، درآمدات و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل، سول سرونٹس ترمیمی بل سمیت دیگر قوانین شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کا 42 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس میں 7 قوانین کی منظوری اور 4 نئے قوانین متعارف کرانے کی تجاویز شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں اوگرا ترمیمی بل 2026، وفاقی حکومت رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق قوانین، ٹریول ایجنسیز، پاکستان ٹورسٹ گائیڈز، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس اور دیگر بلز زیر غور آئیں گے۔

اجلاسوں کے دوران نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بھی ارکان اظہارِ خیال کریں گے، جبکہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ امن معاہدے سے متعلق متفقہ قرارداد بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *