Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفایران کا متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰواشک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاکطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفایران کا متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰواشک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاکطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹی

طالبان حکومت کے 5 سال، انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی تشویش برقرار

طالبان حکومت کے 5 سال، انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی تشویش برقرار

اسلام آباد: افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے پانچ سال مکمل ہونے پر انسانی حقوق کی صورتحال اور سکیورٹی کے معاملات پر عالمی تشویش برقرار ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 56 رکن ممالک نے مشترکہ بیان میں افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی حقوق، انسانی امداد، معیشت اور سلامتی کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال نہ صرف افغان عوام کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے بلکہ ہمسایہ ممالک سمیت پورے خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا کر رہی ہے۔

بیان کے مطابق افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی اور اعلیٰ تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے۔ 56 ممالک نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے طالبان حکومت سے ان کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

عالمی برادری نے افغانستان میں انسانی حقوق کے تحفظ، خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی اور خطے میں امن و سلامتی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *