Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتک

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے دورے کے دوران مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کیا۔

عمرے کی ادائیگی کے موقع پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

اس موقع پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، عالمِ اسلام میں امن و استحکام اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعا کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی عقیدت، خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت اور دعا کرتے دیکھا گیا۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران سامنے آنے والی روح پرور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں صارفین نے انہیں سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *