Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

تین ماہ میں قائد اعظم لائبریری کو پاکستان کی مثالی لائبریری بنا دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کے طلبہ کی دہائی پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے تفصیلی ملاقات کی، ان کے مسائل، تجاویز اور ضروریات بغور سنیں اور موقع پر ہی متعدد اہم فیصلے کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کو پاکستان کی مثالی اور جدید لائبریری بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے اندر اس ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لائبریری میں جدید ڈیجیٹل لیب قائم کی جائے، مختلف شعبہ جات سے متعلق نئے ایڈیشن کی معیاری کتابیں فراہم کی جائیں، جبکہ کولنگ سسٹم اور سولر سسٹم کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی اور مطالعاتی ماحول میسر آ سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو اپنی ترقیاتی پالیسیوں کا محور سمجھتی ہے اور ان کی آراء، تجاویز اور مسائل کو براہ راست سننا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان اعتماد اور روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ایک بااعتماد، باصلاحیت اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، تحقیق، مطالعہ اور جدید علوم تک رسائی نوجوانوں کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان بھر میں تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور علمی ترقی کے یکساں مواقع میسر آ سکیں ملاقات کے دوران طلبہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ان کے مسائل کے فوری حل، قائد اعظم لائبریری کی بہتری کے لیے کیے گئے اعلانات اور نوجوانوں سے براہ راست مکالمے کے عمل کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو تعلیم دوست اور نوجوان دوست وژن کا عملی مظہر قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *