Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانمستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

برطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ نے انسداد دہشت گردی، منشیات کی روک تھام، سائبر کرائم، غیر قانونی امیگریشن اور ویزا فراڈ کے خلاف مشترکہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

برطانوی وزیر مملکت برائے سلامتی ڈین جاروس نے پاکستان کا دورہ کیا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزارت داخلہ میں ہونے والے وفود کی سطح کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی، دہشت گردی اور سنگین منظم جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط کرنے اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔

برطانوی وزیر مملکت ڈین جاروس نے کہا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام میں ایف آئی اے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ گزشتہ چند سال کے دوران برطانیہ اسمگل کی جانے والی منشیات کے 330 کیسز ناکام بنائے گئے۔ انہوں نے اپسکیل منصوبے کو پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا۔

اجلاس میں پاکستان اور برطانیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *