Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور قومی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

کوئٹہ 28 جولائی: سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) بلوچستان آغا فیصل کی زیر صدارت یومِ آزادی 14 اگست کی تقریبات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں متفقہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پورے بلوچستان میں یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس اہم اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں اور انتظامی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا فیصل نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ یومِ آزادی کے موقع پر تمام انتظامات بہترین، منظم اور بروقت مکمل کیے جائیں، لہٰذا تمام محکمے اپنے دائرۂ اختیار میں آنے والے امور کو فوری طور پر حتمی شکل دیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات مقررہ وقت پر منعقد کی جائیں اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ تقریبات کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے کھانے، پینے کے صاف پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنے یومِ آزادی کو شکرگزاری، وقار اور قومی جذبے کے ساتھ مناتی ہیں، لہٰذا ہم سب پر لازم ہے کہ اس قومی موقع پر اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، احساسِ ذمہ داری اور قومی جذبے کے ساتھ انجام دیں تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات قومی شان و شوکت اور نظم و ضبط کی بہترین مثال بن سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *