Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغادیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغا

خفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئی

چشتیاں(حافظ جاوید سے)بہاولنگر پولیس کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار: طلبا کو موبائل کے محفوظ استعمال، ہراسمنٹ کے خلاف قانونی تحفظ اور نجی زندگی کے تحفظ کے لیے عائد پابندیوں پر تفصیلی بریفنگ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل چشتیاں محمد اکمل بسرا نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کے دوران پولیس افسران نے خصوصی لیکچرز کے ذریعے طلبا کو موبائل فون کے محفوظ استعمال اور ہراسمنٹ کے خلاف حاصل قانونی تحفظ سے متعلق تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے ان میں خود اعتمادی اور شعور پیدا کیا۔ پولیس افسران نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو سڑکوں پر محفوظ سفر اور حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر افسران نے شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی عزت، وقار اور نجی زندگی کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی حالیہ پابندیوں کے بارے میں تفصیلاً بریف کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ کیمروں والی اسمارٹ عینکوں، پین، کی چین، گھڑیوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء میں چھپے مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال، خرید و فروخت پر اب مکمل پابندی ہوگی۔ یہ پابندی ان تمام آلات پر لاگو ہوگی جو کسی بھی شخص کی اجازت کے بغیر خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیوز اور آواز ریکارڈ یا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پولیس افسران کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد نجی زندگیوں کا تحفظ اور بلیک میلنگ جیسے جرائم کا سدباب کرنا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر کالج انتظامیہ اور طلبا نے بہاولنگر پولیس کے اس تعلیمی و حفاظتی اقدام کو بے حد سراہا اور افسران کا شکریہ ادا کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *