Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، بلال وقار خان

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے نائب صدر اور سندھ ریجنل چیئرمین بلال وقار خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، لہٰذا تاجروں کو درپیش مسائل کا بروقت اور مؤثر حل حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور قومی معیشت مزید مستحکم ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ صدر تجارت و صنعت سکھر کے سابق صدر اور ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک محمد رضوان الحق نے بلال وقار خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی تاجر برادری کے لیے خدمات کو سراہا۔ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ بلال وقار خان سکھر کی تاجر برادری کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ شہر کے تاجروں کو جب بھی کسی مسئلے یا مشکل کا سامنا ہوتا ہے تو بلال وقار خان ہمیشہ صفِ اول میں نظر آتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ایسے مخلص اور فعال نمائندوں پر فخر ہے جو ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتے ہیں۔اس موقع پر بلال وقار خان نے کہا کہ سکھر کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے، جہاں تاجروں کو درپیش بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروں کے حقوق کے تحفظ، کاروباری ماحول کی بہتری اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت کے لیے ضروری ہے کہ کاروباری طبقے کو سازگار ماحول، آسان پالیسیاں اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایف پی سی سی آئی اور سکھر چیمبر آف کامرس تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *