Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

پرامن احتجاج آئینی حق ہے، اسے دبایا نہیں جا سکتا، ام رباب چانڈیو

​سکھر ( رپورٹ اسلم سومرو): سندھ کی بیٹی اور انسانی حقوق کی رہنما ام رباب نے ببرلو بائی پاس پر پریا کماری ایکشن کمیٹی کے پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی جانے والی بزدلانہ کارروائی، تشدد اور وکلا، صحافیوں، سماجی کارکنوں سمیت معصوم بچوں کے والدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں ام رباب نے پولیس گردی اور ریاستی جبر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے جگر کے ٹکڑوں اور معصوم پریا کماری کی محفوظ بازیابی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر لاٹھی چارج اور ان کی گرفتاری اس نظام کی مکمل ناکامی اور بدترین فاشزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پولیس اور صوبائی انتظامیہ کے رویے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اپنے حقوق اور بچوں کی سلامتی کے لیے آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں بلکہ آئینی و قانونی حق ہے، اور مظلوموں کو دبا کر حق کی آواز کو دبايا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے فرعون اور تاریخ کے دیگر ظالموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ظالموں کا انجام ہمیشہ رسوائی ہی رہا ہے اور تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی۔ ام رباب نے اعلیٰ حکام، آئی جی سندھ اور اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ ببرلو بائی پاس دھرنے سے گرفتار کیے گئے تمام صحافیوں، وکلا اور پریا کماری ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو فوراً بلا مشروط رہا کیا جائے اور معصوم پریا کماری کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *