Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

پاکستان، قطر اور مصر کی بڑی سفارتی کوشش، امریکا اور ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

واشنگٹن / دوحہ: پاکستان، قطر، مصر اور دیگر علاقائی ممالک نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، تاہم تاحال کسی فریق نے اس پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ثالثی کی ان کوششوں کا مقصد جنگ بندی کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانا اور سفارتی مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اس وقت دو ممکنہ راستے ہیں، جن میں ایک محدود مدت کی جنگ بندی اور دوسرا ایران کے خلاف مزید فوجی دباؤ بڑھانا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران دونوں جنگ بندی سے قبل اپنی عسکری پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ امریکی حکام اس تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقائی ثالث ممالک مستقل حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ فریقین کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے، عالمی تجارت اور توانائی کی صورتحال پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *