Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

کراچی میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق


کراچی: شہر قائد کے علاقے ضیا کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں میں ایچ آئی وی (HIV) کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے۔

متاثرہ بچوں کے والد کے مطابق ان کے 10 سالہ بیٹے کی رپورٹ بھی مثبت آ گئی ہے، جبکہ اس سے دو روز قبل ان کی 9 سالہ بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی۔ والد کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ان کے 12 سالہ اور 3 سالہ بیٹوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہو چکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے چاروں بچے اب ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔ بچوں کو ابتدا میں معمولی علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک ایسی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں جس کے لیے طویل مدتی علاج اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔

متاثرہ بچوں کے والد نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ بچوں میں وائرس منتقل ہونے کی اصل وجوہات اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ متاثرہ بچوں کو بہتر علاج، انصاف اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں کے مطابق کراچی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متاثرہ بچوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *