Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیت

آئی جی پولیس بلوچستان کا کلی ببری ہنہ کا دورہ، آپریشن سے متعلق بریفنگ


کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کلی ببری ہنہ اور شعبان سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی جی پولیس کے ہمراہ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان، ایس پی سٹی ڈویژن آصف غفور سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان کو کلی ببری اور شعبان کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں، سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔

محمد طاہر نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *