Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

فوجیوں کی قربانی کو تنخواہ کا معاوضہ کہنا اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ نہیں، احسن اقبال


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو محض تنخواہ کا معاوضہ قرار دینا نہ انصاف ہے، نہ اخلاقی اصولوں کے مطابق اور نہ ہی اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ان کا ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے، تاہم ان کے حالیہ بیان سے ایسا تاثر ملا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی قدر کم کرکے پیش کی گئی، جس سے نہ صرف ان کے بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور افسر صرف ملازمت نہیں کرتے بلکہ ہر لمحہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کے دفاع کا فرض ادا کرتے ہیں۔ سرحدوں، دہشت گردی کے خلاف محاذوں اور دیگر خطرناک مقامات پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار اپنی جانوں کی قربانی پیش کرتے ہیں تاکہ ملک میں امن قائم رہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ تنخواہ سرکاری خدمت کا معاوضہ ہو سکتی ہے، لیکن وطن کے لیے جان کا نذرانہ کسی مالی قیمت سے نہیں تولا جا سکتا۔ انہوں نے قرآن مجید کی آیت اور احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں شہادت کا مقام انتہائی بلند ہے اور شہداء کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سیاست سے بالاتر رکھنا ہم سب کی قومی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، لیکن شہداء کے بارے میں گفتگو کرتے وقت ایسے الفاظ سے گریز کرنا چاہیے جو ان کے اہلِ خانہ اور پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *