Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

سانحہ زیارت: دھرنا کمیٹی نے حکومتی وفد کے سامنے 8 مطالبات رکھ دیے

زیارت دھرنا کمیٹی نے حکومتی وفد کو 8 مطالبات پیش کئے ہیں
1 – ضلع زیارت کی پولیس فورس کے 42 اہلکاروں کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کچھ، ضلع زیارت اور سران کے درمیان واقع ایک سنسان اور غیر آباد علاقے میں موجود ایک خشک اور غیر استعمال شدہ پانی کی ٹینکی کی حفاظت کے بہانے تعینات کیا گیا۔ وہاں دہشت گردوں نے ان پر چاروں طرف سے حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے محدود وسائل اور صرف ایک ایک میگزین کے ساتھ انتہائی بہادری سے مقابلہ کیا۔ جب ان کا اسلحہ ختم ہو گیا تو انہوں نے بارہا ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام، انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) اور ایف سی، جو محض چند کلومیٹر کے فاصلے کچھ بازار پر موجود تھے، سے فوری مدد کی اپیل کی، مگر یہ ادارے اور ان کے سربراہان اخر تک ٹس سے مس نہ ہوئے، جس کے نتیجے میں ضلع زیارت کی تاریخ کا ایک نہایت المناک سانحہ پیش ہوا جس میں 30 پولیس فورس کے اہلکار شہید ہوئے۔
لہٰذا ہمارا پُرزور مطالبہ ہے کہ اس سانحے کی سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج یا ایک آزاد جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مکمل، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
2۔ ضلع زیارت کے تمام متاثرہ علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے اور آئندہ کے لئے دہشت گردوں کو دوبارہ نہ لانے کی ضمانت دی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
3۔ لیویز فورس کو بحال کرکے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے، جدید وسائل، تربیت اور اختیارات فراہم کیے جائیں تاکہ مقامی سطح پر امن و امان کو مؤثر بنایا جا سکے۔
4۔ فرنٹیئر کور (FC) کو واپس بھیجا جائے
5۔ بلوچستان کے لیویز فورس کی بحالی کے بعد ان کےسیکورٹی بجٹ کو دگنا کیا جائے۔
6۔ شہداء پولیس فورس کے اہلِ خانہ کے لیے اعلان کردہ مالی معاوضہ کو دگنا کیا جائے۔
7۔ شہداء کے اہلِ خانہ، خصوصاً ان کے بچوں کو سرکاری ملازمتوں میں فوری بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے۔
8۔ شہداء کے بچوں کو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں مکمل طور پر مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے
کوئٹہ:حکومتی وفد کا سانحہ زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے مذاکرات رات گئے تک جاری،ابتدائی پیشترفت سامنے آگئی
کوئٹہ:حکومتی وفد نے سانحہ زیارت کے حوالے سے جوڈیشنل کمیشن بنانے کی یقین دہانی کرادی
کوئٹہ:حکومتی وفد کی قیادت صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی صحت بخت محمد کاکڑ کررہے ہیں
کوئٹہ:وفد میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ،بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شہازیب خان سمیت دیگر شامل
کوئٹہ:حکومتی وفد کا سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین اور دھرنا شرکاء کمیٹی سے مذاکرات جاری
کوئٹہ:آل پارٹیز اور لواحقین کے دیگرمطالبات پر بھی علمدار کے لئے حکومت تیار ہے،حکومتی وفد
کوئٹہ:دہشت گردی کے خلاف کے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آپریشن جاری ہے، صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو
کوئٹہ:شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ:حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے،صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ:حکومتی کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ
کوئٹہ:صوبے کے امن اومان میں بحالی ملکر جدوجہد کرنی ہوگی،صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ
کوئٹہ:دھرنا شرکاء اور سانحہ زیارت کے لواحقین کے پاس آنے کا مقصد حکومتی سنجیدگی کا مظہر ہے،صوبائی وزیر صحت
کوئٹہ:آل پارٹیز کی جانب سے رحیم زیارتوال،نصراللہ زیرے،اصغر خان اچکزئی، آغا حسن،ڈاکٹر اسحاق، عبدالمتین اخونزادہ،دلاور خان سمیت دیگر شامل ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *