Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا سوات کا دورہ، مستحق خواتین کو ڈیجیٹل والٹ اور بینظیر فری سم کے حوالے سے آگاہی

ڈیجیٹل والٹ ایکٹیویشن مفت ہے جبکہ پیسے نکلوانے کے سروس چارجز 280 روپے ہیں؛ رقم ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ رہتی ہے، جو کسی بھی وقت متعلقہ بینک کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے وصول کی جاسکتی ہے: سینیٹر روبینہ خالد کی خواتین بینفشریز سے گفتگو
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج ضلع سوات کے علاقوں بری کوٹ اور بابوزئی، مینگورہ میں واقع بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر کا دورہ کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے خواتین بینیفشریز کو ڈیجیٹل والٹ کے محفوظ اور درست استعمال، امدادی رقم کی مکمل وصولی اور کسی بھی قسم کی غیرقانونی کٹوتی سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔
چیئرپرسن نے خواتین بینیفشریز کو بتایا کہ ڈیجیٹل والٹ ایکٹیویشن مفت جبکہ رقم نکلوانے کے سروس چارجز 280 روپے مقرر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستحق خواتین کی امدادی رقم ان کے ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ رہتی ہے، اس لیے اسے فوری طور پر نکلوانے کی ضرورت نہیں۔ خواتین اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت متعلقہ بینک کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے اپنی مکمل رقم حاصل کر سکتی ہیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے اپنی نگرانی میں وہاں موجود خواتین بینیفشریز کو مفت بینظیر سم فراہم کروائیں اور انہیں بینظیر فری سم کی افادیت اور ڈیجیٹل والٹ کے مؤثر استعمال کے حوالے سے عملی رہنمائی بھی فراہم کی۔ انہوں نے بینظیر فری سم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ یہ عمل مکمل شفافیت، سہولت اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام مستحق خواتین کے ساتھ ہر مرحلے پر عزت واحترام سے پیش آیا جائے اور انہیں بروقت، شفاف اور باوقار خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی خدمت صرف ایک سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ ایک قومی فریضہ اور عبادت ہے، جبکہ دکھی انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کے نزدیک عظیم اجر و ثواب کا باعث ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی خیبرپختونخوا، الف جان آفریدی بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *