Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیت

کوہٹہ* پ ر *
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلیٰ عالمی مجلس تحفظ ختم بلوچستان کے قائم مقام امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلی جید عالم دین، پیر طریقت مولانا عزیز الرحمن جالندھری رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کی جانب سے گہرے دکھ صدمے اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کی دینی ملی اور ختم نبوت کے محاذ پر گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ختم نبوت کے تحفظ کی سچی داستان مولانا عزیز الرحمن جالندھری رحمۃ اللہ علیہ کی ذات گرامی فتنہ قادیانیت کے خلاف باطل قوتوں کے مقابلے میں ایک آہنی دیوار تھی انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی پوری زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے وقف کیے رکھی آپ کی مدبرانہ قیادت اور شجاعت نے ہمیشہ منکرینِ ختم نبوت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ امت مسلمہ آپ کی اس عظیم اور تاریخی مجاہدانہ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
وطن سے محبت اور ملی خدمات مرحوم نہ صرف ایک بلند پایہ عالمِ دین اور مخلص مبلغ تھے، بلکہ وہ وطن عزیز پاکستان کے سچے خیر خواہ اور محب وطن رہ نما بھی تھے انہوں نے کہا کہ آپ نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ کی دینی خدمات کا دائرہ کار صرف پاکستان تک محدود نہیں تھا بلکہ عالمِ اسلام کی سطح پر بھی آپ کی کاوشیں روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آپ کا چلے جانا نہ صرف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلکہ پوری امت مسلمہ بالخصوص دینی و ملی حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان
سوگوار خاندان جملہ پیروکاروں، شاگردوں اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کارکنان سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہےاللہ تعالیٰ مرحوم کی حسنات کو قبول فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان بالخصوص جملہ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *