Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا

پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا
لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا۔
آئل کمپنیوں کی فروخت کے حساب سے کسٹم ڈیوٹی اور پیٹرولیم لیوی جس میں کلائمیٹ لیوی بھی شامل ہے، کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی۔

ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار کے ساتھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

نجی نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان اسٹیٹ آئل پی ایس او سمیت ملک کی 7 بڑی آئل کمپنیوں کو 10 ارب روپے کے قریب رقم پیٹرولیم لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کلائمیٹ لیوی کی مد میں کم جمع کروانے پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ایف بی آر نے ان کمپنیوں کو درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار نوٹس میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا پیٹرول کمپنیوں نے اپنے اپنے آئل ڈپوں میں آف لوڈ کروایا اس حساب سے پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کم جمع کروائی جس کی مالیت 9 ارب 99 کروڑ 95 لاکھ 29 ہزار 928 روپے بنتی ہے۔

نوٹس کے مطابق پی ایس او کو 8 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ 79 ہزار 738 روپے، پوما انرجی اور پاک عرب پائپ لائن نے کسٹمز ڈیوٹی، پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں 13 کروڑ 53 لاکھ 39 ہزار 806 روپے، ہائی ٹچ لبرکنٹ کو 11 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 65 روپے، بی انرجی لمیٹڈ کو 25 کروڑ 63 ہزار 663 روپے، تاج گیسو لین کو 26 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 404 روپے اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ 22 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 252 روپے جمع کروانی ہے۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ نوٹس کا بروقت جواب نہ دینے اور رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *