Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد ، جس کی قیادت مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور دفاع کے پہلے نائب وزیر، میجر جنرل مراویکو پاویل نکولایووچ کر رہے تھے، ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی ترقی، صنعتی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور ابھرتی ہوئی فضائی و خلائی ٹیکنالوجیز میں تعاون پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے معزز وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمتِ عملی، خودانحصاری پر مبنی اقدامات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مضبوط اور پائیدار شراکت داری کے فروغ کے لیے عسکری تعاون، مشترکہ تربیتی سرگرمیوں، تکنیکی اشتراک، دفاعی و صنعتی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں روابط کو مزید وسعت دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں، باہمی تربیت اور تکنیکی و آپریشنل تعاون کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ اشتراک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

میجر جنرل مراویکو پاویل نکولایووچ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بصیرت افروز قیادت میں پاک فضائیہ کی شاندار پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس کی آپریشنل تیاری، جدید تکنیکی صلاحیتوں اور خودانحصاری پر مبنی اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی افواج کے لیے ایک قابلِ تقلید نمونہ قرار دیتے ہوئے دفاع، فضائی و خلائی شعبوں اور تربیتی میدان میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتا ہوا دفاعی تعاون عملی اور دیرپا نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔ معزز مہمان نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید تحقیق، اختراع اور اشتراکِ عمل کے ذریعے فضائی و خلائی صنعت کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ایک انقلابی مرکز قرار دیا۔

بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری شراکت داری کے استحکام اور وسعت کا مظہر ہے۔ یہ دورہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اور بیلاروس دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے کر اپنے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *